05:36 pm
ملالہ یوسفزئی کے شہر مینگورہ میں سینکڑوں بچیاں حصولِ تعلیم سے محروم

ملالہ یوسفزئی کے شہر مینگورہ میں سینکڑوں بچیاں حصولِ تعلیم سے محروم

05:36 pm

مینگورہ (آئی این پی ) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے شہر مینگورہ میں تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث اس سال سینکڑوں بچیاں حصولِ تعلیم سے محروم رہ گئیں۔گورنمنٹ پو سٹ گریجویٹ گرلز کالج سید شریف کے کالج میں اس سال 2 ہزار 10 طالبات نے بی ایس کے مختلف پروگراموں میں داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرائیں تاہم سیٹوں کی کمی کے باعث صرف 3 سو 10بچیوں کو داخلہ مل سکا، جبکہ 17سو بچیاں اعلی تعلیم سے محروم رہ گئیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور ملالہ یو سفزئی کے ابائی علاقے سے تعلق رکھنے والی یہ طالبات سراپا احتجاج ہیں اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہیں۔طالبات کا کہنا ہے کہ ہم نے بہترین نمبر حاصل کیے ہیں، گریڈ ز بھی اچھے بنیں ہیں لیکن سیٹس کی کمی کے باعث ایڈمیشن نہیں مل رہا۔ڈسی سوات سید ثاقب رضا کا کہنا ہے کہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ طالبات کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جائے۔ہمارے پاس آبادی کے تناسب سے اعلی تعلیم کی سہولت نہیں ہے، وزیر اعلی نے سوات میں 5 کالجز کی منظوری دی ہے، وومن یو نیورسٹی کے لیے بھی زمین حاصل کی جارہی ہے، ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔گرلز کالجز میں داخلوں سے محروم رہ جانے والی ان طالبات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے حکومت فوری اور موثر اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبریں