06:45 am
پنجاب سے مستعفی ہونے والے شہباز گِل کو وفاق میں کس بہت بڑے عہدے سے نوازا جا رہا ہے

پنجاب سے مستعفی ہونے والے شہباز گِل کو وفاق میں کس بہت بڑے عہدے سے نوازا جا رہا ہے

06:45 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں کی سب سے بڑی اور حیران کن خبر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ترجمان ڈاکٹر زشہباز گل کا استعفیٰ قرار دیا جا رہا تھا ۔ سیاسی پنڈتوں کیلئے یہ خبر اس لیے بھی حیران کن تھی کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں میں شہباز گل وہ واحد حکومتی ترجمان ہیں تو انتہائی زیرک ، پڑھے لکھے ، چھوٹی سے چھوٹی بات کو نظر انداز نہ کرنے والے اور اپوزیشن کے حملوں سے حکومت کو بڑے ہی احسن طریقے بچانا جانتے ہیں۔
تاہم اب وزیر ا عظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے اعلان کیا ہے کہ شہباز گل سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحفظات تھے جس کی بنا پر بات شباز گل کے استعفے تک جا پہنچی تاہم انہیں وفاق میں انتہائی اہم عہدہ دیا جا رہا ہے ۔ اب وہ عہدہ کونسا ہوگا یہ ابھی صیغہ راز میں ہے ۔

تازہ ترین خبریں