12:39 pm
سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کی جانب بڑا قدم، سول کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ کتنے سال تک کرنے کی قانونی شرط لائی جارہی

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنیکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ سمن کے اجراء ، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل کی منظوری سے فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔
 
اتوار کو ٹوئٹر پراپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ سمن کے اجراء ، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ سول پروسیجر کوڈ کا ترمیمی بل حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتے موجودہ حکومت کے لیے مثبت قدم ہے، ایک نسل مقدمہ درج کرتی اور تیسری نسل تک پہنچ کر اس کا فیصلہ ہوتا تھا۔ سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنیکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کودستیاب وراثتی حق معاشرتی اورقانونی پیچیدگیوں کی نذر ہو چکا تھاریاست مدینہ کی طرز پر تشکیل دیے جانے والے معاشرے کیلئے پرعزم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں تشکیل پانے والا یہ قانون خواتین کو جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کو یقینی بنانے کا باعث بنے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے کندھوں پر ان بے گناہ اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کا بوجھ اٹھا لیا ہے جو کئی دہائیوں سے جیلوں میں قید تھے۔ خصوصی طور پر وہ خواتین، بچے اور دیگر مستحق و نادار قیدی جو قانونی مدد کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی سے قاصر تھے۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل کی منظوری سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل