08:48 am
عوام کو ریلیف پہنچا نےکیلئے عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

عوام کو ریلیف پہنچا نےکیلئے عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

08:48 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان میں موبائل صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹر ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کی تجویز پیش کردی۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس کمی کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ایف بی آر کا ماننا ہے کہ اس کمی کی وجہ سے ٹیکس کے وصولی میں کمی واقع نہیں ہوگی
جبکہ اس کی مدد سے درآمدات میں اضافہ ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے جاری ہونے والی سمری کے مطابق ٹیکس میں کمی سے پاکستان میں موبائل فون کے حجم میں اضافہ ہوا لیکن اس کی وجہ سے مجموعی طور پر پیدا ہونے والے منفی اثرات بھی ختم ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبریں