08:52 am
کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد، انسانوں کو بیگ میں ڈال کر کیسے رکھا گیا تھا ، لرزہ خیز انکشاف

کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد، انسانوں کو بیگ میں ڈال کر کیسے رکھا گیا تھا ، لرزہ خیز انکشاف

08:52 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد، انسانوں کو بیگ میں ڈال کر کیسے رکھا گیا تھا ، لرزہ خیز انکشاف ۔۔۔میکسیکیو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیلسکو کے شہر گواڈلاگرا سے ملنے والے انسانی اعضاء کو 119 بیگز میں پیک کر کے رکھا گیا تھا اور مقامی افراد کی جانب سے بدبو کی شکایت پر فارنزک ماہرین نے ایک کنویں سے ان بیگز کو نکالا۔
فارنزک ماہرین نے لاشوں کے ٹکڑے اکٹھے کر کے 44 افراد کی لاشوں کی تصدیق کی جب کہ کئی اعضاء ایسے ہیں جن کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی اعضا کی شناخت کے لیے پروفیشنل ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے کیونکہ مقامی فارنزک ٹیم کے پاس متعلقہ مہارت نہیں ہے۔خیال رہے کہ جیلسکو کو میکسیکو کے خطرناک ترین ڈرک گینگ کا شہر قرار دیا جاتا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لاشیں برآمد ہونے کا یہ سال میں دوسرا واقع ہے