08:58 am
شاہد خاقان عباسی کے  تایا کا  انتقال،سا بق وزیر اعظم کو پرول پر رہا کرنے کا حکم

شاہد خاقان عباسی کے تایا کا انتقال،سا بق وزیر اعظم کو پرول پر رہا کرنے کا حکم

08:58 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سا بق وزیر اعظم کے گھر سے مو ت کی خبر ! احتساب عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کی بہن کی جانب سے تایا کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
شاہ خاقان عباسی کی ہمشیرہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شام 5 بجے تایا کا جنازہ ہے، شاہد خاقان کو رہائی دی جائے تو جنازے کا وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔جس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبریں