01:59 pm
تحریک انصاف کی قمیر ترین خاتون رہنما عائشہ نذیر جٹ کو ترجمان وزیراعلیٰ بنائے جانے کی خبریں

تحریک انصاف کی قمیر ترین خاتون رہنما عائشہ نذیر جٹ کو ترجمان وزیراعلیٰ بنائے جانے کی خبریں

01:59 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کے استعفے کے بعد ان کی جگہ خاتون ترجمان کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے دو خواتین کے نام زیر غور تھے جن میں سے ایک عائشہ چودھری اور دوسری عائشہ نذیر جٹ تھیں۔ عائشہ نذیر جٹ کا نام ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر سامنے آنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن فرحان ورک پھٹ پڑے۔
انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کا نام ترجمان پنجاب حکومت چل رہا ہے جن کی وجہ سے ہم تین جیتی ہوئی سیٹیں ہارے ہیں۔ اگر ایسے لوگ ترجمان مقرر ہوئے تو ورکرز کے لیے بولنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا اب ورکرز کو آگے لائیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کا نام ترجمان پنجاب حکومت چل رہا ہے جن کی وجہ سے ہم تین جیتی ہوئی سیٹ ہارے ہیں۔ اگر ایسے لوگ ترجمان مقرر ہوئے تو ورکرز کے لئے بولنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اب ورکرز کو آگے لائیں ..جس پر صارفین نے بھی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی کا تو اب بس نام رہ گیا ہے اصل حکومت تو اسی کرپٹ ٹولے کے پاس جا چکی ہے جو پچھلے 50 سالوں سے غریب عوام پر مسلط ہیں بس چہرہ عمران خان کا سامنے کر دیا گیا ہے۔عائشہ نذیر جٹ کا شمار امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے، گذشتہ عام انتخابات میں ان کے اندرون و بیرون ملک اثاثے 1 ارب 30 کروڑ سے زائد کے تھے۔انہوں نے اندرون ملک اثاثہ جات کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی جبکہ برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنسٹرکشن کمپنی میں وہ 18 کروڑ 83 لاکھ کی حصہ دار ہیں ۔ عائشہ نذیر جٹ کے پاس زیورات اور فرنیچر کی مالیت 40 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ۔ ان کے پاکستانی بنک اکاؤنٹس میں 2 لاکھ 79 ہزار روپے موجود ہیں۔ عائشہ نذیر جٹ کے سعودی عرب کے اکاؤنٹ میں 990 ریال اور برطانیہ میں دو جوائنٹ اکاؤنٹس میں ایک لاکھ 14 ہزار 468 پاونڈ ظاہر کئے گئے ۔ عائشہ نذیر جٹ کا تعلق وہاڑی سے ہے، وہ سابق رکن قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد جٹ کی صاحبزادی ہیں ۔ عائشہ نذیر جٹ کے والد کا سعودی عرب میں کاروبار ہے۔عائشہ نذیر جٹ نے 2012ء میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 سے عائشہ نذیر جٹ کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔ تا ہم بعد میں ٹکٹ واپس لے لیا تھا،عائشہ نذیر جٹ نے اس سے قبل پی پی 232 گگو منڈی (بورے والا) سے مسلم لیگی امیدوار یوسف کسیلیہ کا 2016ء کے ضمنی انتخاب میں مقابلہ کیا تھا تاہم وہ اس الیکشن میں ہار گئی تھیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کا نام ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سامنے آنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کافی نالاں ہیں کہ پارٹی کے لیے ایک بھی کامیابی نہ سمیٹ سکنے والی خاتون کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ دیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی کے لیے دن رات کام کرنے والے کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ ورکرز زیادہ حقدار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب