09:37 am
 ترکی نے درجنوں پاکستانیوں کو اپنی حدود سے نکال دیا ، مگر کیوں ؟ ناقابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں

ترکی نے درجنوں پاکستانیوں کو اپنی حدود سے نکال دیا ، مگر کیوں ؟ ناقابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں

09:37 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترکی نے 50 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا، ڈی پورٹیز استنبول سے پرواز ٹی کے 710 پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی نے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا، ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی استنبول سے پرواز ٹی کے 710 پر اسلام آباد پہنچ گئے، دوران امیگریشن ایف آئی اے حکام نے 24افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی،
ذرائع کے مطابق 26ڈی پورٹیز کو ایف آئی اے نے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یونیورسٹی آف کیمبرج سے گزشتہ سال فرسٹ کلاس میں گریجویٹ ہونے والے سرور رحیم تولا کے پاس متاثر کن ڈگری ہونے کے باوجود برطانیہ میں انہیں نوکری ملنے کے مواقع نہایت کم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق انہیں ان کے پاس پورٹ کی وجہ سے زیادہ تر اداروں نے مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 70سے 80 اداروں میں میں نے درخواست دی تھی تاہم سب نے مجھے میرے پاسپورٹ کی وجہ سے مسترد کردیا۔واضح رہے کہ 2012 میں اس وقت کی برطانوی سیکریٹری خارجہ تھریسا مے کی جانب سے بیرون ممالک کے طالب علموں کے حوالے سے ویزا پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائی گئی تھی جس کا مطلب تھا کہ برطانیہ کے سالانہ 4 لاکھ 50 ہزار غیر ملکی طالب علموں کو گریجویشن کے بعد 4 ماہ میں روز گار نہ ملنے پر ملک چھوڑ کر جانا ہوگا۔ اس محدود مدت میں روزگار حاصل کرنا ناممکن تھا کیونکہ زیادہ تر برطانوی ادارے ایسے افراد کو نوکری دینے سے گریز کرتے ہیں جنہیں ورک ویزا اسپانسر شپ کی ضرورت ہو۔ حال ہی میں برطانوی حکومت نے اس پالیسی کو واپس لیا تاکہ آئندہ سال سے آنے والے طالب علم گرجویشن کے بعد ایک یا 2 سال تک رک سکیں گے۔برطانیہ کی یونیورسٹی کے شیف ایگزیکٹو آفیسر الیسٹر جاروس کا کہنا تھا کہ گریجویشن کے بعد 2 سال کے ویزا کی پالیسی کے حوالے سے برطانیہ کی یونیورسٹیاں مہمات کر رہی تھی اور ہم اس پالیسی میں تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہیں جس سے ہمیں بین الاقوامی طالب علموں کی پہلی ترجیح بننے کا دوبارہ موقع ملے گا۔

تازہ ترین خبریں