09:53 am
پاکستان کے اہم علاقے میں باپ نے اپنی 14سالہ بیٹی سے زبردستی شادی رچالی ،یہ واقعہ کس شہر میں پیش آیا

پاکستان کے اہم علاقے میں باپ نے اپنی 14سالہ بیٹی سے زبردستی شادی رچالی ،یہ واقعہ کس شہر میں پیش آیا

09:53 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں یوں توذہنی پستی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے تاہم کچھ خبریں آئے روز ایسی بھی موصول ہوتی ہیں جنہیں پڑھ کر دل دہل جاتا ہے ، کلیجہ منہ کو آتا ہے ۔ خونی رشتوں کی پامالی پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والی وہ وبا ہے جس نے معاشرے کے ان رشتوں پر سے بھی اعتبار ختم کر دیا ہے جن پر انسان پہلے آنکھیں بند کر کے اعتبار کیا کرتا تھا ۔ایسی ہی ایک خبر صوبہ پنجاب کے نواحی علاقے راجن سے موصول ہوئی ہے  
جس میں ایک باپ نے اپنی سوتیلی بیٹی کیساتھ شادی رچا لی ۔ تفصیلات کے مطابق راجن پورتھانہ سٹی بسم اللہ کالونی میں اشرف نامی شخص نے اپنی سوتیلی 14سالہ بیٹی حنا سے زبر دستی نکاح کر لیا، بیٹی انصاف کے لیے پولیس سٹیشن پہنچ گئی ، حنا نے پولیس کواپنے بیان میں بتایا کہ میں چھوٹی تھی تب میری والدہ کو طلاق ہوئی اور ہم راجن پور آ گئے، میری والدہ نے اشرف سے شادی کر لی تھی۔متاثرہ لڑکی نے بیان میں مزید بتایا کہ جب میں بڑی ہوئی تو اشرف نے میرے ساتھ زبر دستی نکاح کر لیا جسے میں ابو کہتی تھی، میرے سوتیلے باپ نے مجھے ڈرایا دھمکایا اور مجھے کہا کہ نکاح کی بات کسی کو نہیں بتانا ۔ حنا نے مزید بتایا کہ اس کا سوتیلا باپ اس کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر زیادتی کیا کرتا تھا ۔ پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے ۔

تازہ ترین خبریں