10:25 am
پاک فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر شہید محمد ندیم قاسمی کی جگہ 22 سال بعد اُن کے بیٹے نے لے لی

پاک فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر شہید محمد ندیم قاسمی کی جگہ 22 سال بعد اُن کے بیٹے نے لے لی

10:25 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )پاک فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر شہید محمد ندیم قاسمی کی جگہ 22 سال بعد اُن کے بیٹے نے لے لی۔10 ستمبر 1997 کو محمد ندیم قاسمی نے جام شہادت اس وقت نوش کیا
جب ان کے طیارے کو رن وے پر حادثہ پیش آیا۔سرحدوں کا دفاع کرنے والے محمد ندیم قاسمی کی شہادت کے وقت ان کے بیٹے انزہ ندیم قاسمی کی عمر3 برس تھی۔اب انزہ ندیم بطورفلائٹ لیفٹیننٹ پاک فضائیہ میں اسی اسکوارڈن کا حصہ ہیں جس میں ان کے والد اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ٹوئٹر پر ہارون نامی صارف نے بتایا کہ محمد ندیم قاسم اُن کے بھائی کے دوست تھے ۔ انہوں نے یہ بتایاکہ وہ محمد ندیم قاسمی سے 94ء میں یوم دفاع کے موقع پر سرگودھا ائیر بیس پر ملاقات بھی کر چکے ہیں ۔پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف وومن ونگ ریجن ہزارہ ی صدر مومنہ باسط نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے پاک فضائیہ کے اس سپوت کا تذکرہ کیا۔

تازہ ترین خبریں