05:06 pm
حکومت کو لینے کے دینے پڑگئے، عوام نے میٹروبس میں سفر کرنا چھوڑ دیا، جانتے ہیں وجہ کیا بنی!

حکومت کو لینے کے دینے پڑگئے، عوام نے میٹروبس میں سفر کرنا چھوڑ دیا، جانتے ہیں وجہ کیا بنی!

05:06 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی میٹروبس کرایہ پالیسی نے اُلٹا اثر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے میٹروبس کے کرائے بیس روپے سے بڑھا کر تیس روپے کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے لاہور اور راولپنڈی/ اسلام آباد میٹرو بس کو مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے سرکاری ذرائع نے بتایا
کہ لاہور میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد یومیہ 20 ہزار جبکہ راولپنڈی/اسلام آباد میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کی تعداد یومیہ 10 ہزار تک کم ہوگئی ہے۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دو میٹروپولیٹن شہروں میں بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کرکے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم ٹی اے) کے ریوینیو میں 8 سو ملین کے سالانہ اضافے کی توقع کر رہے تھے۔لیکن حیران کُن طور پر اس وقت مسافروں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر لاہور میں 20 ہزار اور راولپنڈی/ اسلام آباد میں 10 تا 20 ہزار کم ہوگئی ہے۔ہمارے لیے یہ جاننا عجیب بات ہے کہ مسافر کرائے کے حوالے سے کتنا حساس ہوتا ہے۔ پی ایم ٹی اے کی انتظامیہ اس غیرمتوقع نتیجے پر رپورٹ تیار کر رہی ہے جسے ایک یا دو ہفتے میں متعلقہ حکام کو پیش کیا جائے گا۔ راولپنڈی/اسلام آباد میٹرو بس جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے نقل و حرکت کے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ جڑواں شہروں میں اوسطاً 1 لاکھ 15 ہزار مسافر میٹرو بس استعمال کرتے ہیں۔تاہم کرایوں میں اضافے کے بعد 20 ہزار مسافروں نے میٹرو بس سے سفر کرنا چھوڑدیا ہے۔ پی ایم ٹی اے عہدیدار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص کو جڑواں شہروں میں اسٹاپ تا اسٹاپ سفر کرنا ہوتا ہے تو وہ میٹرو کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ میٹرو اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تھوڑا فرق ہے۔ لیکن میٹرو بس کے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافروں کی اکثریت نے نقل و حرکت کے دیگر ذرائع استعمال کرنا شروع کردئیے ہیں۔پی ایم ٹی اے عہدیدار نے مزید بتایا کہ میٹرو بس اتھارٹی پنجاب حکومت سے اس کے لاہور آپریشنز کے لیے 2.2 ارب روپے سبسڈی اور راولپنڈی/اسلام آباد آپریشنز کے لیے 1.9 ارب روپے کی سبسڈی لیتی ہے۔ وفاقی حکومت راولپنڈی/اسلام آباد کے لیے آدھی سبسڈی شیئر کرتی ہے۔ تاہم موجودہ وفاقی حکومت نے میٹرو بس سبسڈی کے لیے ایک بھی پیسہ نہیں دیا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔