04:25 pm
 وزیر اعظم سے عثمان بزدار بارے ناقابل یقین مطالبہ

وزیر اعظم سے عثمان بزدار بارے ناقابل یقین مطالبہ

04:25 pm

لاہور(ویب ڈیسک )سینئرصحافی ارشادبھٹی نے کہاکہ وسیم اکرم کی اہلیہ بھی اب تنگ آچکی ہیں اورانہوںنے وزیراعظم پاکستان عمران خان سےا پیل کی ہے کہ خداکے واسطے عثمان بزدارکواب وسیم اکرم پلس نہ کہاکریں ،عثمان بزدارشکل سے تولالوپرساددکھائی دیتے ہیں لیکن کمال مہارت سے ایسی گیم کھیل رہے ہیں کہ انہوں نے ایک سال کاعرصہ گزرجانے کے باوجودپرویزالٰہی ،جہانگیرترین ،علیم خان ،چوہدری سرور،شاہ محمودقریشی کواپنی مٹھی میں قیدکیاہواہے
۔کپتان نے جب عثمان بزدارکونامزدکیاتواپنے پیغام میں کہاکہ عثمان بزداروسیم اکرم پلس ثابت ہوں گےکیوں کہ ان کے گھرمیں سہولیات کافقدان ہے حتیٰ کہ بجلی بھی نہیں ہے وہ کرپٹ بھی نہیں ہیں ان میں ایسی خوبیاں ہیں جوپنجاب کوآسمان کی بلندیوںتک پہنچادیں گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ارشادبھٹی کاکہناتھاکہ عثمان بزدارکمال کاکچھراانسان ہے کھچرااس وجہ سے کہ ان میں تین خوبیاں تھیں گھرمیں بجلی نہیں تھی وہ بھی لگ چکی ہے ،عاجز ہے ،عاجزی کی ایسی بھینٹ چڑھائی گئی ایسے جھکھڑ چل رہے ہیں کہ جوشکل اسے پسندنہیں آتی اسے ہی بدل دیتاہے کرپٹ نہیں تھااب الحمدللہ اس پربھی کام شروع کردیاہے لیکن ان کاموں پرپردہ ڈالنے کے لیے عثمان بزدارنے کنسلٹنٹ ہائیرکیے ہوئے ہیں ۔عمران خان کوتھروبنی گالہ رپورٹ پہنچائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں