04:33 pm
بھکر میں میٹرک کی طالبہ سے کئی افراد کی مل کر زیادتی

بھکر میں میٹرک کی طالبہ سے کئی افراد کی مل کر زیادتی

04:33 pm

بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک) نہ زمین پھٹی نہ آسمان ٹوٹا۔ دسویں جماعت کی طالبہ کو پانچ مردوں نے مل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوباشوں نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنا ڈالی اور طالبہ کو بلیک میل کرنے لگے۔ضلع بھکر کی رہائشی میٹرک کی طالبہ نے بتایا کہ وہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ پانچ بااثر افراد آئے اور اسے اٹھا کر قریبی ڈیرے میں لے گئے اور اس سے جنسی زیادتی کی ۔ طالبہ نے کہاکہ زیادتی کے دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی اور بعد ازاں اسے خبردار کیا گیا
کہ اگر اس نے بارے میں پولیس کو اطلاع کی ویڈیو وائرل کر دی جائے گی، پولیس کے مطابق طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ سرائے مہاجر میں درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں