10:15 pm
میراوقار بحال کیا جائے اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم نہیں کروں گا

میراوقار بحال کیا جائے اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم نہیں کروں گا

10:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنا وقار بحال کرانا چاہتے ہیں اور اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم بھی نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد مالک نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ آخری ملاقات میں سابق وزیراعظم نے صاف کہہ دیا کہ اگر ان کی بات پوری نہیں ہوتی وہ طبی بنیادوں پر ضمانت بھی نہیں لیں گے۔محمد مالک نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وقار بحال ہو،
کچھ بھی ممکن ہے لیکن نواز شریف کا وقار بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔محمد مالک نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وقار بحال ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو بھی جاری سیاست سے روک دیں۔سینئیر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے لیکن نواز شریف کو وقار بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ وقار بحال ہونے کا مطلب ہے کہ تمام مقدمات ختم کرنا جو اتنی جلدی ممکن نہیں اگر ایسا ہو گیا اتو ان عدالتوں کے وقار کا کیا ہو گا جنہوں نے فیصلے کیے۔کاشف عباسی نے کہا وقار عدالتی فیصلوں سے نہیں قول و فعل سے ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی اس پر رضا مند نہیں ہوں گے۔جب کہ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنی زندگی کی سب سے مشکل جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کو بھی 70 سالہ تسلط میں اس وقت سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈیل سے متعلق ہر طرح کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف سے رابطہ کیا ہے اوراس مرتبہ ان کے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بھی یہی کہا گیا کہ وہ اپنا اینٹی اسٹیبلشمنٹ مؤقف تبدیل کریں اور کچھ ماہ کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال