05:49 pm
ہری پورکے بعدخیبرپختونخواہ کے ایک اورضلع کےسرکاری سکولوں میں طالبات کے لیے عبایا،برقع لازمی قرار

ہری پورکے بعدخیبرپختونخواہ کے ایک اورضلع کےسرکاری سکولوں میں طالبات کے لیے عبایا،برقع لازمی قرار

05:49 pm

پشاور(ویب ڈیسک )پشاورکے تمام سرکاری گرلز سکولوں میں طالبات کے لیے برقع یاعبایاپہننالازمی قراردیدیاگیا،ڈی ای او(فی میل)ثمینہ غنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں ضلع بھرکے مڈل ،ہائی اورہائیرسکینڈری سکولوں کوہدایات دی گئی ہیں کہ وہ طالبات کوپابندکریں
کہ سکول آنے جانے کے وقت برقع ،عبایایاچادرلازمی پہن کرآئیں۔اس اقدام کامقصدطالبات کوہراسانی سے محفوظ رکھناہے ،اعلامیہ میں اس فیصلے پرسختی سے عمل درآمدکی ہدایات دی گئی ہیں۔





تازہ ترین خبریں