05:55 pm
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید

05:55 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان قومی اسمبلی میں اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اظہا ر خیال کےدوران نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کھادیں اور ہر چیز اتنی مہنگی کیوں ہو گئی ہے۔ اگر چینی کے صنعتکاروں کی بات کی جاتی ہے
تو پھر یہاں غریب عوام کی بات کیوں نہیں کی جاتی۔ وزیرخزانہ کہاں ہیں ۔انھیں چاہیے کہ ایوان میں آئیں اور معیشت کے بارے میں قوم کو حقائق سے آگاہ کریں۔ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کچھ طے پایا ہے۔ نور عالم خان کا کہناتھا کہ وہ سیٹوں کی پرواہ نہیں کرتے ۔ ایسی دس سیٹیں قربان کرنے کےلئے تیار ہیں۔