05:53 am
مریم نواز کے پارٹی عہدے سے متعلق فیصلہ آج سنائے جا ئیگا

مریم نواز کے پارٹی عہدے سے متعلق فیصلہ آج سنائے جا ئیگا

05:53 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) مریم نواز کا مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر رہنے یا نہ رہنے سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی کی نائب صدارت رکھنے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کیا، اس سے قبل یکم اگست کو یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اور اسے 27 اگست کو سنانے کا کہا گیا تھا۔تاہم ای سی پی نے غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے اس فیصلے کو موخر کردیا اور دونوں فریقین کے وکلا سے کہا گیا
کہ وہ اس میں مدد کریں کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں آیا سزا یافتہ شخص کے سیاسی جماعت کےصدر کا عہدے رکھنے پر عائد پابندی کا اطلاق نائب صدر پر بھی ہوتا ہے یا نہیں۔اس معاملے پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حسن مان نے اعتراض اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے ساتھ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 203 کو بھی پڑھنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں