10:45 am
ایچ بی ایل اور کریم نے اسٹاف کو سفری سہولیات دینے کا معاہدہ کر لیا

ایچ بی ایل اور کریم نے اسٹاف کو سفری سہولیات دینے کا معاہدہ کر لیا

10:45 am

کراچی: حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل ) نے اپنے اسٹاف کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسی سروس کریم کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ کریم کے ساتھ کی جانے والی اس شراکت داری سے ملک بھر میں مختلف جگہوں سے ایچ بی ایل کے ملازمین کو آسان اور محفوظ سفر کرنے میں مدد ملے گی۔اس معاہدے پر دستخط کرنے کی 
تقریب کراچی میںایچ بی ایل کے ہید آفس میں ہوئی جہاں اس موقع پر دونوں اداروں کی سینئیر لیڈر شپ موجود تھی ۔
 
اس اسٹریٹجک شراکت داری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے ہیڈ گلوبل آپریشنز نصیر سلیم نے کہا کہ ایچ بی ایل اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جدیدڈیجیٹل حل کے ذریعے مدد کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ اور ہماری کریم کے ساتھ شراکت داری اس کی عکاسی کرتی ہے۔ایچ بی ایل نے یہ جدید سفری معاہدہ کیا۔ یہ معاہدہ اس طرف بھی اشارہ ہے کہایچ بی ایل اپنے ملازمین کو آسان اور ہموار حل فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔جنرل مینجر کریم پاکستان ذیشان بیگ نے اس موقع پر کہا کہ کریم بزنس پاکستان میںموجود اداروں کو آسان اور سستا سفر مہیا کرنے کا ایک جدید طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل کے ساتھ معاہدہ ہونے سے پاکستان میں بزنس کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایچ بی ایل کے ملازمین کو روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے بہترین سروسز مہیا کی جائیں۔پاکستان کا سب سے بڑا بینک ایچ بی ایل ، 1947ءمیں پاکستان میں قائم ہونے والا پہلا کمرشل بینک ہے۔ آغاز سے لے کر اب تک ایچ بی ایل کی سترہ سو برانچز اور دو ہزار سے زائد اے ٹی ایمز ہیں۔ جبکہ ایچ بی ایل چار برا عظموں کے15مختلف ممالک کے چودہ ملین کسٹمرز اور گاہکوں کو اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ ایچ بی ایل ایک ''بینکنگ لائسنس کی حامل ٹیکنالوجی کمپنی'' کی حیثیت سے اپنا مستقبل تشکیل دے رہا ہے۔بینک کے متعدد ڈیجیٹل چینلز اسے جدید طریقے اور بغیر کسی رکاوٹ کے کسٹمرز کے قریب لانے میں مدد دیتے ہیں۔ پاکستان کے نمایاں اور معروف معاشی ادارے کی حیثیت سے ، ایچ بی ایل معاشرے کے تمام طبقات میں فنانشل انکلوژن کے مقصد پر قائم و دائم ہے۔کریم مشرق وسطیٰ میں ایک نمایاں اور معروف انٹرنیٹ پلیٹ فارم ہے۔ خطے کی سب سے بڑی ٹیکسی سروس کمپنی ہونے کے ساتھ کریم کمپنی اپنے کسٹمرز کو نقل و حمل، ڈیلیوریز اور ادائیگیوں کی سہولیات دینے کے لیے پلیٹ فارم کو مزید وسیع کر رہی ہے۔کریم کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو بہتر اور آسان بنانا ہے اور کمپنی کو ایک ایسا ادارہ بنانا ہے جو عوام کولمبے عرصے تک متاثرکرتا رہے۔ جولائی 2012ءمیں قائم ہونے والی کریم کمپنی دنیا کے چورہ مختلف ممالک کے سو سے زائد شہروں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے جس سے خطے میں ایک ملین ست زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

تازہ ترین خبریں