11:24 am
 کراچی کے مسائل کی بات کریں تو کہتے ہیں وفاق نہیں بچے گا،مراد سعید

کراچی کے مسائل کی بات کریں تو کہتے ہیں وفاق نہیں بچے گا،مراد سعید

11:24 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مر اد سعید نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم کشمیریوں پر بھارتی مظالم پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ مودی ہٹلر کے نظریے پر عمل پیرا ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کی بات کریں تو کہتے ہیں وفاق نہیں بچے گا، وفاق بچے گا لیکن ان کی سیاست نہیں بچے گی، کراچی کچرا کنڈی بن چکا ہے
اس کا ازالہ کرنا ہوگا۔کراچی میں بارش سے کئی لوگ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، بلاول بھٹو کا بیان آیا زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، بلاول بھٹو کا بیان سمجھ سے بالا تر تھا، سندھ کے علاقے سب سے زیادہ غربت کا شکار ہیں۔