01:19 pm
سکولوں میں بچیوں کے پردہ کے معاملے پر غریدہ فاروقی حکومت پر پھٹ پڑیں ، پردے کیخلاف کیا کہہ دیا

سکولوں میں بچیوں کے پردہ کے معاملے پر غریدہ فاروقی حکومت پر پھٹ پڑیں ، پردے کیخلاف کیا کہہ دیا

01:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں کے پی حکومت کی طرف تعلیمی اداروں میں لڑکیوں پر برقعہ پہننا لازم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد پورے ملک کی جانب سے ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آیا ۔ تاہم غریدہ فاروقی کے ایک ٹویٹ کو اس معاملے پر کافی شہرت ملی ۔ انہوںنے کہا کہ میں کچھ دنوں سے خبروں کی لا تعلق تھی، مجھے ابھی علم ہوا کہ خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اداروں میں جانے والی طالبات پر برقعہ لازم کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کو اس پر شرم آنی چاہئیے۔
لڑکیوں کو طالبنائز کرنا بند کریں۔ اگر سکیورٹی کے نام پر مردوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بچیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے انہیں ریگولیٹ کریں۔پردے اور برقعہ کی مخالفت کرنے پر خاتون صحافی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ، صارفین نے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور برقعہ پہننے کی پابندی ہمارے مذہب کی عکاسی کرتا ہے۔