02:47 pm
حکومت نے فضل الرحمان کا دھرنا رکوانے کےلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

حکومت نے فضل الرحمان کا دھرنا رکوانے کےلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

02:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مولانافضل الرحما ن کا دھرنا رکوانے کےلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی ہے۔
سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنے کے حوالے سےموقف بڑا واضح ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف 2014میں ایک اپوزیشن جماعت تھی اور اس نے 126روز کا دھرنا دیا تھا ۔ 2019میں دھرنا دینے کا حق بھلا ہم سے کیسے چھینا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکے جانے کےلئے کردار اداکیا جائے۔