04:46 pm
گھر سے فرار ہونے والی اسلام آباد کی رہائشی ساتویں کی طالبہ سوات سے بازیاب

گھر سے فرار ہونے والی اسلام آباد کی رہائشی ساتویں کی طالبہ سوات سے بازیاب

04:46 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبا کے مرکز جی ایٹ سے لاپتہ ہونے والی ساتویں جماعت کی طالبہ کا پتہ لگا لیا گیا ہے ۔کمیشکا نامی ساتویں جماعت کی 14سالہ طالبہ اپنے دوست کے ساتھ سوات میں سیر و تفریح کرتی پائی گئی۔
کمیشکا کو اسلام آباد سے گزشتہ دنوں لاپتہ ہوئی تھی۔ پولیس نے والدین کی درخواست پر لڑکی کی تلاش شروع کی۔پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی پہلے اپنے دوست کے ساتھ مری گئی جہاں سے دونوں سوات روانہ ہو گئے۔ پولیس نے کمیشکا کو سوات سے بازیاب کر لیا ہے۔ سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا ہے کہ ’ جب مخلوط نظام تعلیم، مغربی ثقافت کا فروغ اور لڑکوں لڑکیوں کی دوستیوں کو بڑھاوا دیں گے اور میڈیا بھی بے شرمی اور بے حیائی کو پروموٹ کرے گا تو یہی کچھ ہو گا۔ ساتویں کلاس کی بچی اور ساتویں کلاس کے بچے کا consent سے گھر سے بھاگنا،توبہ، دیکھتے ہیں اب میڈیا بولے گا تو کیا؟

تازہ ترین خبریں