06:26 pm
چندا ویل نمبر5سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت

چندا ویل نمبر5سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت

06:26 pm

اسلام آباد(آن لائن) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ڈویلپمنٹ ویل نمبر5سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں جو ضلع کوہاٹ، صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع ہے۔ او جی ڈی سی ایل چندا ویل نمبر5پربطور آپریٹر کام کر رہی ہے اور کمپنی کے حصص 72فیصد ہیں جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمپیٹڈ (جی ایچ پی ایل)17.5فیصد اور زیورپٹرولیم کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (زیڈ پی سی ایل)10.5فیصد کی اس میں حصہ دار ہیں،
چندا ویل نمبر5کی کھدائی اور تجزیئے کیلئے مکمل طور پر جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصار کیا گیا، کنویں کی کھدائی5440میٹر تک کی گئی، جہاں پر0.512ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف گیس) یومیہ اور 76بیرل خام تیل یومیہ3264چوک کے ذریعے حاصل ہوگا اور ویل ہیڈ فلوئینگ دباو89-149فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے، چندا ویل نمبر5سے تیل و گیس کی یہ دریافت کمپنی کی شاندار حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اس دریافت نے خیبرپختونخوا میں کام کرنے والی دیگر ای اینڈ پی کمپنیوں کیلئے ایک نیا راستہ کھول دیا ہے، اس دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ملکی ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

تازہ ترین خبریں