07:02 pm
شہباز شریف لاہور میں رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللّٰہ کی رہائش گاہ  پہنچ گئے

شہباز شریف لاہور میں رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللّٰہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے

07:02 pm

فیصل آبا د (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کےصدر محمد شہباز شریف لاہور میں رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللّٰہ کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے رانا ثناء کی اہلیہ اور داماد سمیت دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کی اہلیہ کی ہمت کی تعریف کی
اوران کے داماد شہریاررانا کی سیاسی جدوجہد کو سراہا۔جبکہ اس سے ایک دن قبل شہبا ز شر یف حکو مت کے خلا ف تحریک میں شر کت کر نے کے معا ملے پر نواز شریف سے ملنے جیل میں گئے تھے ۔

تازہ ترین خبریں