05:27 am
وزیراعظم عمران خان آج طور خم بارڈرمنصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج طور خم بارڈرمنصوبے کا افتتاح کریں گے

05:27 am

پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان آج طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، افغانستان کا3رکنی وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا ، اقدام سے وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان تاجروں اور قبائلی عوام سے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے
طورخم سرحد کو چوبیس گھنٹے باقاعدہ کھولنے کا آج افتتاح کریں گے۔جس کے بعد پاک افغان تجارت ساتوں دن 24گھنٹے ہوگی ، اقدام سےوسطی ایشیاتک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ افغانستان کا تین رکنی وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔