05:33 am
 احتساب عدالت کی سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

احتساب عدالت کی سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

05:33 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 100 سے زائد سماعتوں کے بعد 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل اور نیب کی طرف سے دائر سزا میں اضافہ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔