09:25 am
محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو سپورٹ کریں گے، آرمی چیف

محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو سپورٹ کریں گے، آرمی چیف

09:25 am

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ سا منے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم سےاپنے دفتر میں ملاقات کی اور محمد وسیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ آپ جیسا ہنر ہمارے لیے باعث فخر ہے، ہم یہاں آپ جیسےبا صلاحیت اور مثبت توانائی کے حامل نوجوانوں کی مدد کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں۔ ہم محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو سپورٹ کریں گے