09:55 am
وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

09:55 am

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔ملا قا ت میں دورہ سعودی عرب سے متعلق بھی با ت چیت ہو ئی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔جبکہ اس سے کچھ دیر قبل بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دے دی۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین خبریں