10:01 am
پی ٹی آئی کو جتوانے والے کارکنوں کیلئے تحریک انصاف کو ہمیشہ سپورٹ کرنے والے صحافی مبشر لقمان کا سوال

پی ٹی آئی کو جتوانے والے کارکنوں کیلئے تحریک انصاف کو ہمیشہ سپورٹ کرنے والے صحافی مبشر لقمان کا سوال

10:01 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی الیکشن کمپین اور انہیں اخلاقی سپورٹ کرنے میں چند صحافی بھی پیش پیش تھے جن میں سے ایک کا نام مبشر لقمان ہے۔ انہوں نے بھی اپنے ٹاک شوز میں عمران خان اور ان کی آمدہ حکومت سے متعلق کئی اچھی اچھی پیشین گوئیاں کی تھیں
مگر گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنل پر میری گاڑی رکی تو پاس کھڑے موٹرسائیکل سوار سفید پوش آدمی نے سلام کیا اور کہا کہ ”ہن ٹھنڈ پے گئی جے“(اب سکون آ گیا ہے)۔ مبشر لقمان کہتے ہیں کہ میں پھیکی مسکراہٹ لے کر رہ گیا کیونکہ بات تو اس نے سچ کہی تھی کہ جس قسم کی ہمیں امید تھی ویسا کچھ نہیں ہواور الٹا ہماری زندگیاں جہنم بن گئی ہیں۔مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ اگر اس وقت حکومت بلدیاتی الیکشن کرا لیتی ہے تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان الیکشنز میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی اور پی ٹی آئی منہ دیکھتی رہ جائے گی۔انہوں نے کہا لوگ اب ہمیں جہاں بھی دیکھتے ہیں طنز بھری باتیں کرتے ہیں جو کہ ان کا حق بھی ہے۔پی ٹی آئی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کسی بھی حوالے سے لائق تحسین نہیں رہی۔

تازہ ترین خبریں