10:21 am
عدالت کی جانب سے عثمان بزدار کے بھائی کی ترقی روکنے کا حکم ، یہ کونسے محکمے میں تعینات ہیں

عدالت کی جانب سے عثمان بزدار کے بھائی کی ترقی روکنے کا حکم ، یہ کونسے محکمے میں تعینات ہیں

10:21 am

ملتان(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حقیقی بھائی عمر دراز کو بطور رسالدار ترقی دینے کی کارروائی روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازی خان سے جواب طلب کرلیا۔فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیراحمد چوہان نے درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیارکیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئی
مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جمعدار عمردراز کو ترقی دلانے کیلئے بی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیدا کیں اور ان آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سے مشروط نہیں کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ قبیلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری اعجاز جعفر جو وزیراعلیٰ پنجاب اور نئی آسامی سے ممکنہ طور پر مستفید ہونے والے عمر بردار کے حقیقی ماموں ہیں، نے لیٹر کے ذریعے رسالدار کی ایک سیٹ چمن قبیلہ ہزارہ اور دوسری لغاری تمن کیلئے مخصوص کردیں اور 17 ستمبر کو ڈی بی سی کی تاریخ مقرر کردی اور تعلیمی قابلیت کی شرط کو نرم کردیا گیا۔درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اداروں کے کیسز پرغور کیا جاناچاہیے۔فاضل عدالت نے دیگر امیدواروں کو بھرتیوں میں نظر انداز کرنے پر متعلقہ افسران سے 20 ستمبر کو جواب طلب کرلیاہے۔

تازہ ترین خبریں