10:43 am
 پاکستان دنیا میں پانی پر تحقیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا، فواد چوہدری

پاکستان دنیا میں پانی پر تحقیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا، فواد چوہدری

10:43 am

کراچی(نیوز ڈیسک )ڈپٹی وزیر اعظم بننے کی خوا ہش کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان 2022 میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجے گا۔کراچی میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے فیوچر سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2022 میں پہلا خلائی مشن بھیجے گا، پاکستان میں ماضی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، لیکن مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا
۔فواد چوہدری نے کہا مغربی پاکستان میں 1951 میں سائنسی تحقیق کی بنیاد رکھی گئی، اُس وقت اسلامی دنیا اور تیسری دنیا میں کوئی ایسا ادارہ نہ تھا، 60 کی دہائی میں پانی پر تحقیق شروع کی گئی، پاکستان دنیا میں پانی پر تحقیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔