10:52 am
قصور سے مزید 3بچوں زیادتی کے بعد قتل شدہ لاشیں برآمد

قصور سے مزید 3بچوں زیادتی کے بعد قتل شدہ لاشیں برآمد

10:52 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور سے مزید 3بچوں زیادتی کے بعد قتل شدہ لاشیں برآمد ، مجرموں کو پھانسی چڑھانے کا کہہ دیا گیا ۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قصور میں تین بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد ذمہ دار افراد کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ” عمران خان ، اب مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے،جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا“۔یاد رہے کہ قصور سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اغوا کیے گئے 3 بچوں کی لاشیں چونیاں کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔ قتل کیے گئے دو بچوں کی باقیات اور ایک بچے کی لاش چونیاں انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقے سے ملی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے ان کی لاشیں پھینک دی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں