11:12 am
اگرکشمیر یو ں کا یہ ایجنڈا گرگیا تو اس کا اگلا نشا نہ پاکستان ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

اگرکشمیر یو ں کا یہ ایجنڈا گرگیا تو اس کا اگلا نشا نہ پاکستان ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

11:12 am

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )کشمیر کی عورتیں صبح اپنا دروازہ کھول کر دیکھتی ہیں کہ پاکستان کی فوج سر ی نگر میں آگئی ہے کہ نہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خطاب کے دوران رو پڑے ، تفصیلا ت کے مطا بق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ کشمیرمیں خواتین کی عزتیں غیرمحفوظ ہیں اور بچے یتیم ہورہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کیا جب آخری کشمیری مرجائے گاتب ہوش آئے گا؟
وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرنے آج وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں ہونے والی نیشنل پارلیمنٹرینزکانفرنس برائے کشمیرسے جذباتی خطاب کیا جس میں وہ خود بھی آبدیدہ ہوگئےاور شرکا ءکی آنکھیں بھی بھرآئیں۔اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ اگرکشمیر یو ں کا یہ ایجنڈا گرگیا تو اس کا اگلا نشا نہ پاکستان ہے ۔بھا رت خطے میں خو د کو ایک ابھرتی ہو ئی فوجی قو ت سمجھتا ہے اور مو دی نے ہند و ستا ن میں ایک کثیر تعداد میں لو گو ں کی ایک جمعیت قا ئم کر دی ہے

تازہ ترین خبریں