11:24 am
 وزیراعظم عمران خان نے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا

11:24 am

پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا ، طورخم ٹرمینل پوراہفتہ 24 گھنٹے سہولت فراہم کرے گا، طورخم ٹرمینل کاقیام پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لیے تحفہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاخطےمیں تجارت کےفروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پاک افغان سرحد پر طورخم کراسنگ کاافتتاح کردیا،
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیراعلیٰ کے پی محمودخان بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔طورخم سرحد چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی، جس سے وسط ایشیائی ریاستوں تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، طورخم ٹرمینل پر16ارب روپےلاگت آئی ہے اور ٹرمینل کا قیام پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لیے تحفہ ہے۔

تازہ ترین خبریں