11:36 am
فواد چوہدری نے ’ڈپٹی وزیراعظم‘ بننے کی خواہش ظاہر کردی، ہال میں قہقہے اور تالیاں گونجنے لگیں

فواد چوہدری نے ’ڈپٹی وزیراعظم‘ بننے کی خواہش ظاہر کردی، ہال میں قہقہے اور تالیاں گونجنے لگیں

11:36 am

کراچی(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ڈپٹی وزیراعظم بننے کے خواہش مند نکلےفواد چوہدری نے مسکراتے ہوئے جب اس خواہش کا اظہار کیا تو ہال میں قہقہے اور تالیاں گونجنے لگیں۔کراچی کے مقا می ہوٹل میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں، گرین انرجی مستقبل ہے، مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں بنانے کی بجائے مدرسے بناتے رہے اور ان کی خدمت کرتے رہے، ہم نے ایم آئی ٹی اور ہاورڈ بنانے کے مواقع ضائع کیے، ستر کی دہائی میں ضیاالحق کے دورم یں امریکا سے بہت کچھ لیتے رہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں آلو، ٹماٹر بیچ کرخسارہ پورا نہیں کرسکتے، ہمیں ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، چین، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، کوریا اور پاکستان میں فرق صرف سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے۔

تازہ ترین خبریں