02:20 pm
وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹانے ہر غور شروع کر دیا

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹانے ہر غور شروع کر دیا

02:20 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےایک پارٹی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری بارے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کےبعد اب انھیں ہٹائے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ سینئر ملکی صحافی ہارون رشید کہتے ہیں کہ وزیراعظم کو احساس ہو گیا ہے
کہ پنجاب ایک بڑا صوبہ تھا اور اس کےلئے کسی قابل آدمی کی تقرری ضرورت تھی چنانچہ اب وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ عثمان بزدار کی بجائے شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال یا پھر عبد العلیم خان کو یہ ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کی بجائے خفیہ ذرائع سے وزرا کی کاکردگی کی جانچ پھٹک کی ہے۔ اور سات وزرا کی کارکردگی بھی غیر تسلی بخش پائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں