02:32 pm
پولیس نے میڈیکل کی طالبہ نمرتا کا کال ریکارڈ حاصل کر لیا

پولیس نے میڈیکل کی طالبہ نمرتا کا کال ریکارڈ حاصل کر لیا

02:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے میڈیکل کی طالبہ نمرتا کا کال ریکارڈ حاصل کر لیا، سب سے زیادہ کالز مہران ابڑو کو کی گئیں،جانتے ہیں یہ مہران ابڑو کون ہے ، پولیس نے نمرتا ہلاکت کیس میں چانڈکا میڈیکل کالج کے دو طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہران ابڑو اور علی شان نامی طلبا کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں طلبا کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔ پولیس نے نمرتا کے کلاس فیلو مہران ابڑو کو شامل تفتیش کر لیا۔پولیس نے نمرتا کے کال کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
سب سے زیادہ کالز مہران ابڑو کو کی گئیں جن سے اب تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد متعدد والدین نے اپنی بچیوں کو چانڈکا اور ڈینٹل کالج کیمپس سے واپس بلا لیا۔سندھ حکومت نے نمرتا کی موت کے معاملے پر جوڈیشل انکوئری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نمرتا کے ورثا نے حکومت سندھ سے جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے 22 سالہ طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی۔