03:41 pm
عام بھارتی فلائٹس پاکستانی فضائی حدود استعمال کر ہی ہیں تاہم مودی اور بھارتی صدر کو اجازت لینے پر بھی کیوں راستہ نہیں دیا گیا

عام بھارتی فلائٹس پاکستانی فضائی حدود استعمال کر ہی ہیں تاہم مودی اور بھارتی صدر کو اجازت لینے پر بھی کیوں راستہ نہیں دیا گیا

03:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق جو تازہ ترین اطلاعات ہیں وہ یہ ہیں کہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کر نے سے روک دیا ہے ۔ واضح رہے کہ آج دوپہر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ یہ اجازت 20سمتبر کو امریکہ کے دورے کی وجہ سے مانگی گئی تھی تاہم مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی کی وجہ سے بھارت کو راستہ نہ دینے کا اعلان کیا گیا ۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان بھارتی صدر کو پاکستانی فضائ حدود استعمال کرنے سے روک چکا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے پہلے ہفتے بھارتی صدر کو سوئٹزر لینڈ جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ یہاں یہ بھی قابل غور ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ میں گزشتہ دنوں بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش کا معاملہ زیر بحث آیا تھا لیکن اس پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا۔ بھارت کی عام فلائٹس تو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں لیکن صدر اور وزیر اعظم کی فلائٹس وی وی آئی پی ہوتی ہیںاس لیے ان کیلئے خصوصی اجازت لینا پڑتی ہے۔

تازہ ترین خبریں