04:18 pm
ارشاد بھٹی نے بنی گالہ کے اپنے حالیہ دورے کا دلچسپ احوال بیان کر ڈالا

ارشاد بھٹی نے بنی گالہ کے اپنے حالیہ دورے کا دلچسپ احوال بیان کر ڈالا

04:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی حکومتی پالیسیوں کے سب سے بڑےحمایتی ہیں انھوںنے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے حال ہی میں کیے گئے ایک دورے کا زبردست احوال بیان کر دیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں کہتےہیں کہ آج سے کچھ عرصہ قبل بنی گالہ میں واقع عمران خان کی رہائشگا ہ جانا کسی صحافی کےلئے بھوکے مرنے کے تصور کی وجہ سے خوفناک ہوا کرتا تھا ۔ عالم یہ تھی کہ چائے او ر بسکٹ بھی ساتھ لے جانے پڑتے تھے ۔
یا یہ ہوتا تھا کہ عمران خان خود کھانا کھا رہے ہیں او ر سامنے بیٹھے ہوئےلوگوں کو پوچھتے تک نہیں تھے۔ لیکن ایک روز میں حسن نثار اور چند دوسرے صحافی وہاں گئے تو منظر ہی بدلا ہوا تھا۔تو پر تکلف کھانے کے ساتھ ہماری دعوت کی گئی۔ پھر کھانے کے بعد خوش ذائقہ اور تازہ پھل ہمارے سامنے لا کر رکھ دیے گئے۔ جب دور وہ ختم ہواتو چائے لائی گئی جس کے ساتھ گرما گرم پکوڑے اور سموسے بھی پہنچا دیے گئے۔ یہ سب ماجرا دیکھ کر ہم بڑے حیران ہوئے اور پوچھا خان صاحب یہ سب کیا ماجرا ہے۔ تو انھوںنے مسکرا کر جواب کیا " آج بیگم صاحبہ خود گھر پر ہیں اور انھوںنے یہ سب اہتمام کیا ہے"