04:28 pm
جو کام سابق صدر کی گرفتاری پر نہ ہوا وہ خورشید شاہ کے جیالوں نے کر دکھایا

جو کام سابق صدر کی گرفتاری پر نہ ہوا وہ خورشید شاہ کے جیالوں نے کر دکھایا

04:28 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کام جو سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر بھی نہیں ہو سکا وہ کام خورشید شاہ کی گرفتاری پر دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ کی گرفتاری کی خبر آتے ہی سندھ میں جیالے مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا۔ اس وقت پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے سکھر، پنو عاقل اور روہڑی میں احتجاج کیا جارہا ہے، بعض مقامات پر جیالوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بھی بلاک کردی ہیں۔ جیالوں کی جانب سے بدھ کی رات 8 بجے سکھر پریس کلب پر بڑے احتجاج کی کال بھی دی گئی ہے۔