05:01 pm
نعیم الحق نے عارف حمید بھٹی کو شرابی قرار دے دیا

نعیم الحق نے عارف حمید بھٹی کو شرابی قرار دے دیا

05:01 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے صحافی عارف حمید بھٹی کو شرابی قرار دے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ بے روزگار عا رف حمید بھٹی آج کل شراب کی بوتل خالی کرنے کے بعد پروگرام میں بیٹھ کر میرے خلاف انتہائی منفی باتیں کرتا ہے۔اب تک اس نے جتنی باتیں کی ہیں وہ سب کی سب جھوٹی اور بے ہودہ ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں
کہ اس کی شرا ب اور جھوٹ بولنے کی عادت چھوٹ جائے۔ واضح رہے کہ عارف حمید بھٹی نے 2 روز قبل ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔ ’چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے میں اوپر کون ہے ، نعیم الحق کے کمرے میں نیچے کون ہے، کس کا نام تبدیل کرکے جاتے ہیں، چند روز پہلے خان صاحب نے بھی انہیں برا بھلا کہا اور کہا کہ یار پی ایم سیکرٹریٹ میں تو یہ کام نہ کرو۔‘

تازہ ترین خبریں