05:17 pm
لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے 10سالہ بچے کی موت ، حکومت نے قصو۱ر وار بچے کے والدین کو قرار دیدیا

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے 10سالہ بچے کی موت ، حکومت نے قصو۱ر وار بچے کے والدین کو قرار دیدیا

05:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بچے کو40 روز قبل ہی انجیکشن لگوا لیتے تو اس کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ سعید غنی نے کہا کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے 12 سالہ بچے کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کو عیدالاضحی سی2 روز قبل ڈسٹرکٹ شکارپور کے گاوں مبارک ابڑو میں کتے نے کاٹا تھا.بچے کے والدین اسے وہاں کسی اسپتال میں نہیں لے کر گئے تھے،
بچے کو17 ستمبر کو انتہائی تشویشناک حالت میں لاڑکانہ لایا گیا تھا ۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچے کو شدید انفیکشن کے باعث انجکشن نہیں دیا جاسکتا تھا، بچے کے والدین نے بچے کو کراچی لے جانے کی ضد کی لیکن ڈاکٹروں نے والدین کو مشورہ دیا کہ اس حالت میں اسے نہ لے جایا جائے ۔ والدین کی ضد پر بچے کو ایمبولینس میں کراچی روانہ کیا جارہا تھا کہ اس دوران اس کا انتقال ہو گیا۔صوبائی وزیر سعید غنی کے مطابق ڈپٹی کمشنر شکارپور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شکارپور تفصیلی رپورٹ جلد جمع کروائیں گے۔

تازہ ترین خبریں