08:43 am
پرویز خٹک اور احسن اقبال کو گرفتار کرنےکا امکان

پرویز خٹک اور احسن اقبال کو گرفتار کرنےکا امکان

08:43 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر پرویز خٹک اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سیاستدان تو مقدس ہی ہوتے ہیں ہاں وہ الگ بات ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ ان کے خلاف ہو جائے تو آخر پرویز خٹک کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ہارون الرشید نے کہا کہ پرویز خٹک گرفتار ہو سکتے ہیں،اس کے علاوہ احسن اقبال بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا پی ٹی آئی کا
 
ایک اور رہنما بھی گرفتار ہو سکتا ہے کیونکہ سرکار دربار میں گہری سازشیں ہوتی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خورشید شاہ کو بھی نیب نے گرفتار کرلیا تھا۔