09:32 am
حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت جسے گرفتار کرنا ہے کر لے ،زرداری

حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت جسے گرفتار کرنا ہے کر لے ،زرداری

09:32 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آصف علی زر داری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سب کو گرفتار کرکے اپنا شوق پورا کر لے، ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت جسے گرفتار کرنا ہے
کر لے۔صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ آپ آج کل پنڈی میں ہیں، پنڈی کا موسم کیسا ہے؟ جس پر آصف علی زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کل بارشیں ہو رہی ہیں اور پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔ ایک صحافی نے اس موقع پر سوال کیا کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا چاہئیے ؟ جس کے جواب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں۔انہو ں نے مزید کہا کہ حکو مت کے خلا ف دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول کریں گے

تازہ ترین خبریں