03:28 pm
پنجاب پولیس کےافسران خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں

پنجاب پولیس کےافسران خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں

03:28 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  حال ہی میں پولیس حراست میں صلاح الدین نامی ایک قیدی کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس کے نجی ٹارچر سیلز کا بھی انکشاف ہوا تھا ۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس پر خاصی تنقید کی گئی جس کے بعد افسران کو ہوش آئی اور ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کو ملزمان کو بے جا تشدد کا نشانہ نہ بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ تاہم اب پنجاب پولیس کے اعلی حکام نے دوران حراست ملزمان پر تشدد کرنے والے تفتیشی افسران کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا
۔ اجلاس کے دوران آر پی او راولپنڈی احسن طفیل کی جانب سے پنجاب کے تھانوں میں زیر حراست ملزمان پر تشدد سے ہلاک ہونے کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ آر پی او راولپنڈی نےکمیٹی میں بتایا کہ جن تھانوں میں تشدد سے زیر حراست ملزمان کی موت واقع ہوئی اس حوالے سے آئی جی پولیس نے اہم اقدامات اٹھائے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو معطل کر دیا گیا ہے جن پر الزامات تھے کہ انہوں نے زیر تفتیش ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام افسران کو تھانوں میں تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ تشدد کرنے والے اہلکاروں کی نفسیات جانچنے کی ضرورت ہے کیونکہ جو تفتیشی افسران ملزمان پر تشدد میں ملوث ہوتے ہیں ان کے نفسیاتی مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سامنے پولیس کی جانب سے دوران تفتیش ملزمان کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی جسے کمیٹی نے یکسر مسترد کر دیا۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے چونیاں واقعہ پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی پنجاب کی عدم شرکت پر کمیٹی نے اظہار تشویش کیا تو حکام نے بتایا کہ آئی جی پنجاب چونیاں میں تین بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر تفتیش کیلئے گئے قصور گئے ہوئے ہیں۔ مصطفیٰ نواز نے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ مسلسل خطرناک واقعات افسوسناک ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

 انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے  وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

 اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل  نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

 پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

 خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی