10:40 am
 بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

10:40 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یہ بات آج کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں شمشیربحر اور ترسیل بحر کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا
۔ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ ان جنگی مشقوں کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔