11:07 am
پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل ، وزیر دفاع پرویز خٹک سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان

پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل ، وزیر دفاع پرویز خٹک سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان

11:07 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیاہے اور ممکنہ طور پر پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کریں گے
وہاں کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ایک اور وزارت کا کیا گیا وعدہ بھی وفا کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو وزیرداخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے شعبہ تعلیم میں تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا ا?ئیڈیا بھی زیر غور ہے جس کے بعد شفقت محمود کو کوئی اور وزارت دی جا سکتی ہے۔