11:10 am
 سابق سیکرٹری سی ایم پنجاب نے نواز شریف کے خلاف بیان دیدیا

سابق سیکرٹری سی ایم پنجاب نے نواز شریف کے خلاف بیان دیدیا

11:10 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) پاکپتن اراضی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے سابق سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب جاوید اقبال بخاری نے نواز شریف کے خلاف بیان دیدیا۔ جاوید اقبال بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے نوٹیفکیشن واپس لینے کازبانی حکم دیا،تمام سمریوں پر سی ایم پنجاب اپنے سیکرٹری کوزبانی حکم دیتے تھے۔
جاوید اقبال بخاری کا اپنے بیان مین مزید کہنا تھا کہ 14ہزار393کنال اراضی نوٹیفکیشن کےبعدمحکمہ اوقاف کے نام کی گئی،28اگست 1969کونوازشریف نےنوٹیفکیشن واپس لینے کاحکم دیا،اراضی دوبارہ دیوان غلام قطب الدین کےنام ہوگئی ۔