01:05 pm
پاکستان کی کس سیاسی جماعت کے رہنما نے اپنے لیڈر کی محبت میں اپنی بیوی کیساتھ شرمناک کام کر ڈالا

پاکستان کی کس سیاسی جماعت کے رہنما نے اپنے لیڈر کی محبت میں اپنی بیوی کیساتھ شرمناک کام کر ڈالا

01:05 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سیاست میں آئے روز نئے سے نئے دعوے سامنے آتے رہتے ہیں جو کہ عوام کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں تاہم آج سابق خاتون رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے پیغام جاری کرتے ہوئے ایسا دعویٰ کر دیاہے جس نے عوام کے پیروں تلے زمین ہلا کر رکھ دی ہے لیکن انہوں نے نام لینے سے گریز کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ارم عظیم فاروقی کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”مجھے سندھ میں اثر و رسوخ رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بارے میں نہایت باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے اور بچوں کو ذبردستی اپنے پاس رکھ لیا ہے صرف اس لیے کہ ان کا چکر اپنی ہی پارٹی لیڈر( مرد) کے ساتھ چل رہاہے اور وہ مرد لیڈر چاہتا تھا کہ سابق ایم پی اے (مرد)اپنی بیوی کو چھوڑ دے تاکہ وہ دونوں ایک ساتھ رہ سکیں ۔“ ارم عظیم فاروقی کا اپنے دوسرے پیغام میں کہناتھا کہ ” زیر بحث خاتون بیوی کو چاہیے کہ وہ دونوں مردوں کو بے نقاب کرے جنہوں نے اس کی زندگی برباد کر دی اور اسے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں لیکن ایک دن یہ بے نقاب ہو جائیں گے ، اس لیے میرے ٹویٹس کے ساتھ جڑے رہیں ۔“ارم عظیم فاروقی کے اس ٹویٹر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ سابرپا ہو گیاہے اور صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے ۔فرحان ورک نامی صارف نے اس ٹویٹر پر اپنے احتجاج ” استغفراللہ “ کہہ کر ریکارڈ کروایا ۔ جانی نامی ٹویٹر صارف نے ارم عظیم فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ ان کے نام ظاہر کرتے ہوئے کیوں ڈر رہی ہیں ؟“