06:27 pm
گر کُتا کاٹ لے تو ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں ہے، ویکسین بہت مہنگی ہے،احتیاط سے استعمال کریں

گر کُتا کاٹ لے تو ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں ہے، ویکسین بہت مہنگی ہے،احتیاط سے استعمال کریں

06:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر شکارپور میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچے نے اپنی ماں کی گود میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی لیکن سندھ حکومت نے کوئی کان نہ دھرا۔ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے ویکسین کو احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ کتے کے کاٹنے کے حوالے سے دئے گئے بیان پر سندھ کی وزیر سحت عذرا پیچوہو کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کُتا کاٹ لے تو ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں ہے، ریبیز کی ویکسین بہت مہنگی ہے، احتیاط سے استعمال کریں، پہلے دیکھ لیا جائے کہ کتا پاگل ہے یا نہیں۔ صوبائی وزیر صحت کو اس بیان پر سخت تنقید کا سامنا ہے ۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو صحت کی سہولیات دینے کی بجائے کنجوسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت کے بیان پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر سہیل انور نے کہا کہ کتے کا کاٹنا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اگر صرف خراش بھی آجائے تو اُس کے لیے بھی ویکسین لازمی ہے۔ وزیر صحت کو یہ بیان دینا چاہئیے تھا کہ اگر کُتا پاگل ہو تو ویکسین لینا لازمی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ میں کتےکے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود صوبائی حکام نے والدین سے اظہار تعزیت کرنے کی بجائے ان کوہی بچے کی موت کا ذمہ دارٹھہرایا۔جبکہ سیکریٹری صحت سندھ سعیداعوان اورکمشنرلاڑکانہ سلیم رضا کھوڑو نے کتے سے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی کوبھی مسترد کر دیا۔ صرف لاڑکانہ ڈویژن میں پانچ سال میں ایک لاکھ سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں برس اب تک بیس ہزارسے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ویکسین کی کمی کے باعث اوپن مارکیٹ میں 579 روپے قیمت کی ویکسین دوہزار سے پچیس سوروپے میں فروخت ہورہی ہے۔ کمشنردفتر کے باہرلگے بورڈ پر بھی صاف لکھا ہے کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے جس سے ڈویژن بھرسے روزانہ ہزاروں مریض ویکسین کے لیے آتے تو ہیں لیکن خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سیاسی نابالغوں نے اپوزیشن کویرغمال بنا لیا ،فواد چوہدری

سیاسی نابالغوں نے اپوزیشن کویرغمال بنا لیا ،فواد چوہدری

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک